10سال سے شہریوں کو لوٹنے والا جعلی وارڈن گرفتار

وارڈن

گوجرانوالہ میں پولیس نے ٹریفک وارڈن بن کر شہریوں کو لوٹنے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر کے مطابق ملزم کو جی ٹی روڈ پر شیخوپورہ موڑ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے یونیفارم ، چالان بک اور پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریفک وارڈن بن کر 10 سال سے ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹ رہا تھا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں