امرتسر: ٹرین نے 60 افراد کو کچل دیا، 100 سے زائد زخمی

ٹرین

نئی دہلی: بھارتی ریاست امرتسر کے قریب تیز رفتار ٹرین نے پٹری پر کھڑے افراد کو کچل دیا

جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور سیکڑوں شدید زخمی ہوگئے، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر کے اسٹیشن پر ہندو کے مذہبی تہوار ’دسہرا‘ کی رسم جاری تھی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

میلے میں جب آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوا تو وہاں موجود لوگوں نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے انہیں ٹرین کی آمد کا علم ہی نہیں ہوسکا۔

loading...

سیشن میلے میں شرکت کے لیے آنے والے سیکڑوں افراد ٹرین کی زد میں آکر ہلاک و زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین 74943 تیزرفتاری کے ساتھ امرتسر سے نئی دہلی کا سفر کر رہی تھی کہ اچانک چورا بازا کے قریب موجود گیٹ نمبر 27 پر حادثہ پیش آیا۔

امرتسر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 50 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک ہے کیونکہ اُن پر سے ٹرین گزر چکی تھی۔

یاد رہے کہ ہندو مذہب کو ماننے والے افراد مذہبی تہوار دسہرا منا رہے ہیں جس میں وہ ’را ون‘ کو نذر آتش کرتے ہیں، واقعہ اسی دوران پیش آیا کہ جب را ون کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو لوگوں نے اس منظر کو پٹری پر کھڑے ہوکر کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں