ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آرہی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے گیس قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عوام دشمن اقدام قرار دے دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے، حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا، موجودہ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں۔

loading...

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا، ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کی ستائی عوام سڑکوں پر ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکو ڈاکو کا شور مچانے والے عوام کے گھروں میں ڈاکے ڈال رہے ہیں، ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آ رہی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں