افغانستان میں عام انتخابات آج ہوں گے

افغانستان

کابل: افغانستان میں پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے جبکہ صوبہ قندھار میں انتخابات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیئے گئے۔

 افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز گورنر کے کمپائونڈ پر ہونے والے حملے کے بعد انتخابات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔

 افغان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قندھار کے عوام حملے کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقغانستان میں پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے۔

 چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے حملے کے بعد قندھار میں الیکشن مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ قندھار میں گورنر کمپائونڈ میں حملے کے الزام میں 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

پاکستان نے افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر طورخم اور چمن کی سرحد آج بند کر دی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں