گووندا کی نئی فلم “رنگیلا راجہ” کا ٹریلر سوشل میڈیا پر مقبول

بالی ووڈ اسٹار گووندا کی کامیڈی سے بھرپور نئی فلم “رنگیلا راجہ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

90ء کی دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے گووندا فنی کیریئر میں 131 فلموں میں کام کرچکے ہیں، الزام، راجہ بابو، ہیرو نمبر ون اور نصیب جیسی کئی فلمیں انہیں پہچان دلانے میں سنگ میل ثابت ہوئیں۔
گووندا
گووندا کی فلم ’رنگیلا راجہ‘ کے جاری کردہ ٹریلر کی ابتداء میں اُن کی ماضی کی مشہور فلمز ’الزام ، ’آنکھیں‘ اور ’شعلہ اور شبنم ‘ کے منفرد رقص کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

ٹریلر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یوٹیوب پر اس ٹریلر کو اب تک 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

گووندا

کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور فلم میں گووندا چار مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جلوہ  بکھیرتے نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال 16 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں