ہیلتھ و ہیومن ریسورسز کی ترقی صحت کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی، وزیرصحت پنجاب

ہیلتھ و ہیومن ریسورسز

لاہور: وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہیلتھ و ہیومن ریسورسز کی ترقی صحت کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی

عالمی ادارہ صحت پہلے ہی پنجاب کے شعبہ صحت میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سے عالمی ادارہ صحت کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر صحت نے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیوایچ او پنجاب میں ایچ آرایچ آبزرویٹری قائم کرے گا۔

ہیلتھ ہیومن ریسورس کے لیے ڈبلیوایچ اواسٹریٹجک فریم ورک میں بھی تعاون کرے گا،عالمی ادارہ صحت پہلے ہی پنجاب کے شعبہ صحت میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ہیلتھ وہیومن ریسورسز کی ترقی صحت کیے ہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔ ماریو رابرٹو نے کہا کہ دیگرممالک میں ہیلتھ ہیومن ریسورسزکے فروغ کے لیے خدمات فراہم کرچکا ہوں۔

پنجاب میں بھی محکمہ صحت کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں