کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، شہر کے بیشتر حصے بجلی سے محروم

کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

نیشنل گرڈ سے منسلک پیپری، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناظم آباد، سرجانی، کلفٹن، لالہ زار، گذری، گارڈن، جیکب لائن اور ایلنڈر روڈ کے گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ کرگئے جس سے شہر کے 70 فیصد حصے میں بجلی منقطع ہوگئی۔

گرڈ اسٹیشنز بند ہونے سے نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نصرت بھٹو کالونی اور بفرزون میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

loading...

اس کے علاوہ لیاقت آباد سی ون ایریا، کورنگی، بورڈ آفس، پہاڑ گنج، یوسف گوٹھ، سندھی ہوٹل، پاور ہاؤس چورنگی، ڈیفنس، پی آئی بی کالونی، قائد آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، محمودآباد، اختر کالونی، کشمیر کالونی، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر اور صدر سمیت اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے رابطہ منقطع ہوا اور اچانک سپلائی معطل ہونے سے مقامی سرکٹس میں ٹرپنگ آئی۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں