میڈیا میں معیشت پر بہت طوفان نظر آرہا ہے لیکن ایسی خطرے کی کوئی بات نہیں، وزیر خزانہ

کشکول توڑ
loading...

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا اور میڈیا میں معیشت پر بہت طوفان نظر آرہا ہے مگر ایسا نہیں اور کوئی ایسی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی میں بروکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے بھرپور اقدامات ہوں گے، اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھنی چاہیئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کاروبار کرنا بہت مہنگا کردیا ہے، ادراک ہے، کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانا ہے، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے، مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہے اوور ریگولیٹ نہیں، کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ میڈیا میں معیشت پر بہت طوفان نظر آرہا ہے، ایسا نہیں ہے کوئی ایسی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈھائی ارب ڈالر سےبڑھ کر 18 ارب ڈالر ہوگیا ہے لیکن خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا ہے اور ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا۔

اسد عمر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، 7 سے 8 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 26 ،27فیصد کمی ہوگی، معاملات کنٹرول میں آرہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہئیں، مجھے 21 کروڑ پاکستانیوں کو بچانا ہے، امپورٹرز نے اتنا پیسا کمایا جس کی کوئی حد نہیں ہے، امپورٹرز نے روپےکی قدر کم ہونے سے انونٹری پر اربوں روپےکمائے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سال 12 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ہے، مارکیٹ میں سرمایہ کاری ٹیکسیشن کی وجہ سےکم ہے تو اسے ٹھیک ہوناچاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے مالی امداد کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کردی ہے اور اس ضمن عالمی مالیاتی ادارے کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ہم وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں ان کا کہنا تھاکہ کہ پاکستان دوست ممالک سے رابطے کررہا ہے، شاید آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں