نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے زُلفی بخاری کا عدالت سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلمپنٹ زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے سکندر بشیر ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں سے میرے انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں لہٰذا ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

زلفی بخاری کی جانب سے سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ واپس کرنے کے علاوہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے دوران متعلقہ اداروں کو مداخلت سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام رواں برس اگست کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں