پاکستان تحریک انصاف: بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

پی ٹی آئی
loading...

پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعظم کو وزراء اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکرٹری جنرل ارشد داد کو تنظیم نو سے متعلق کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تنظیم نو پارٹی آئین کے تحت اور قومی و یونین کونسل سطح تک کی جائے گی۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد نے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو وزراء اور مشیروں سے پارٹی عہدے واپس لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزراء اور مشیر سرکاری مصروفیات کے باعث پارٹی امور کے لیے وقت نہیں دے پا رہے اس لیے ان سے پارٹی عہدے واپس لیے جاسکتے ہیں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں