عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

عافیہ صدیقی کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ حکومت پاکستان نے کیس کے لیے 2010ء میں 20 لاکھ ڈالر امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کو جاری کیے۔ حسین حقانی اس وقت امریکہ میں پاکستانی سفیر تھے جنہوں نے اس رقم میں کرپشن کی۔

وکیل نے کہا کہ کرپشن الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنی لیکن اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ بتایا جائے عافیہ صدیقی کیس میں کتنے اخراجات ہوئے اور عدالت سے استدعا ہے کہ 2008ء سے 2011ء کے درمیان کیس میں اخراجات کی تفصیلات فراہمی کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد سیکرٹری خارجہ، محکمہ قانون و انصاف اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کرلیا۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں