اینٹی بائیوٹک ادویات سے سالانہ 33 ہزار اموا ت

اینٹی بائیوٹک ادویات
loading...

لندن: بیماریوں کی رو ک تھام کے یورپی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق یورپی یونین میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لینے والے بیکٹیریا کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر 33 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

بیماریوں سے بچا ئو کے یورپی سینٹر ای سی ڈی سی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایسی بیماریاں جن کے خلاف اینٹی بائیوٹک ادویات کارگر ثابت نہیں ہوتیں ان کی تعداد2007 سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔2007 میں ان بیکٹیریا نے تقریبا 25 ہزار افراد کی جان لی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ان بیکٹریا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر بچے اور عمر رسیدہ افراد ہوتے ہیں کیونکہ ان کا مدافعتی نظام قدرے کمزور ہوتا ہے۔

عالمی طبی جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق نام نہاد سپر بگ سے خطرات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

سائنسدان پہلے بھی خبردار کر چکے ہیں کہ یہ بیکٹریا آہستہ آہستہ انتہائی طاقتور اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ یہ وہ ادویات ہیں جو انفیکشن کے آخری مراحل میں دی جاتی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں