چیف جسٹس ڈیم فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچیں گے

چیف جسٹس
loading...

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے کے نجی دورے پر آج برطانیہ پہنچیں گے، جہاں وہ لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان بدھ (21 نومبر)کو لنکن اِن میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔

جمعرات (22 نومبر) کو وہ بیٹر فار پالیسی ڈائیمنشن کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیے میں شریک ہوں گے۔

جمعہ 23 نومبر کو چیف جسٹس مانچسٹر میں فنڈریزنگ ڈنر میں شریک ہوں گے۔

مانچسٹرمیں فنڈریزنگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت کی جانب سے منعقد کرائی جارہی ہے۔

ڈیم کی تعمیرکے لیے جیو نیوز انٹرنیشنل پر جمعہ کو مانچسٹر ہی سے لائیو ٹیلیتھون بھی منعقد کی جائےگی۔

عمران خان لوورز یوکے اینڈ یورپ کے مطابق ان کی جانب سے فنڈریزنگ کی ایک تقریب 25 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔

26 نومبر کو چیف جسٹس ورلڈ کانگریس اوورسیز پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ یوکے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت بھی فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں