آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 20 منگل۔ ۔

برج حمل
آج اگر کسی قسم کی کوئی ڈیل میز پر ہوئی اس میں اچانک رکاوٹ آجائے گی۔ گھر سے متعلق معاملات غالب رہیں گے۔ مسائل کے حل کیلئے بہتر طور پر سمجھ آجائے گی۔

برج ثور
اہم اور بڑی نوعیت کے نظریات سمجھ میں آئیں گے۔اگر یہ بہت زیادہ حساس حدود نہیں رکھتے تو آپ آسانی سے ان کا استعمال سمجھ لیں گے۔ کاروباری امور میں درپیش رکاوٹیں جلد دور ہونگی۔

برج جوزا
سسرالی افراد سے معاملات تنائو کا شکار ہونگے۔ نئے معاہدے میں یا کسی شخصیت سے نئے تعلقات بنانے میں آج کا دِن مددگار ہوگا۔ نئے تعلقات استوار ہونگے۔

برج سرطان
گھریلو مسائل کے حل کیلئے دوست احباب مددگار ہونگے۔ دوسروں سے معاملات شیئر کر سکیں گے۔ بنے بنائے کام اچانک بگڑ سکتے ہیں۔ تخلیقی صلاحیتوں میں کمی کا اندیشہ ہے۔

برج اسد
آپ کچھ ہی دنوں میں اپنے حقیقی ارتقاء یا میل جول میں اضافہ کر پائیں گے۔ حکمیہ اور بہت غور و خوض طلب امور کی انجام دہی ہوگی۔ یہ بہتر وقت ہوگا کہ آپ اپنے مقصد کے حصول کیلئے زور لگائیں۔

برج سنبلہ
آج آپ کافی سنجیدہ مزاج ہونگے اور کچھ وقت علیحدہ گزارنے کی فکر میں ہونگے۔ کنوارے حضرات اپنی خواہش کے مطابق شریک زندگی کی تلاش میں کامیاب ہو سکیں گے۔

برج میزان
کوئی فرد آپ سے بہت حساس انداز اختیار کرے گا لہٰذا کوشش کریں کہ اس سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کریں اور اپنے رویہ میں شدت نہ لائیں۔ آرام کیلئے وقت ضرور نکالیں۔

برج عقرب
آج کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ اہم معاملات طے کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ خفیہ امور میں غفلت نہ برتیں ۔ اچانک کوئی ذمہ داری نبھانی پڑے گی۔

برج قوس
وہ افراد جو اکیلے ہیں اُن کو کسی شریک محبت سے واسطہ پڑے گا۔ جو اپنے چنائو کیلئے مددگارثابت ہوگا۔ حیرتناک خوش قسمتی سرمایہ کاری کرنے کیلئے میسر ہوگی۔

برج جدی
دوست احباب ‘ کاروباری افراد کے ساتھ ضیافت کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ شہرت میں اضافہ ممکن ہوگا۔ حاسدین سے محتاط رہیں اور دوسروں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کریں۔

برج دلو
شگفتگی کا احساس اور ذمہ داری کا جذبہ کاروبار یاامورِ تعلقات میں دلچسپی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو وقت کم ملے۔ کسی مہم کو سر کرنے کیلئے بہتر مواقع ملیں گے۔

برج حوت
ملازمتی امور میں تجدیدی عمل سے گزرنے کے بعد اُکتا دینے والے سنگین عمل سے نجات دے کر خود مختاری کی طرف لے جائیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ دوران سفر محتاط رہیں۔

———————————————————————————

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں