سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون نے دم توڑ دیا

سسرالیوں کے

کراچی: مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی سول اسپتال میں چل بسی۔

کھوکھرا پار کے علاقے سے اتوار کو سول اسپتال کے برنس وارڈ لائی جانے والی 25 سالہ خاتون سلمیٰ چل بسی، سلمیٰ کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ سسرالیوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے وہ 75 فیصد تک جھلس گئی۔

اہل خانہ کے مطابق سلمیٰ کا شوہر احمد اسے تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا، کچھ عرصہ قبل سلمیٰ کو شوہر نے زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ واقعے کی رپورٹ کھوکھرا پار تھانے میں درج کرائی تھی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

سلمیٰ کا شوہر احمد ایک اسپتال میں ملازمت کرتا ہے اوراس کا ایک بیٹا ہے۔ پولیس نے لاش ورثا کے حوالےکرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں