انوشکا شرما کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا

_Anushka-at-Madam-Tussauds_aajkal-google
loading...

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا۔

انوشکا شرما کا مجسمہ لندن اور دہلی کے بجائے سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں 19 رکھ دیا گیا۔ مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انوشکا شرما کا مجسمہ ایک موبائل فون تھامے ہوئے ہوگا جو آتے جاتے افراد کے ساتھ سیلفی لیتا نظر آئے گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ انوشکا شرما کا مجسمہ دنیا کے معروف میوزیم میں سجایا گیا ہے، علاوہ ازیں ان کے مجسمے کو سیاحوں اور مداحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنانے کے لیے اسے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ کی طرح ہنستا مسکراتا دیدہ زیب کپڑے پہنا ہوا انوشکا شرما کا مجسمہ اس وقت از خود سیلفی لے لیتا ہے، جب کوئی سیاح یا مداح اس کے پاس جاتا ہے۔

مجسمہ

اداکارہ کا مجسمہ اس قدر دیدہ زیب بنایا گیا ہے کہ ان میں اصل انوشکا شرما میں فرق کرنا مشکل ہے۔ اپنے مجسمے کی تقریب رونمائی کے موقع پر انوشکا شرما بھی مادام تساؤ میوزیم میں موجود تھیں اور خود اپنے ہی مجسمے کے ساتھ سیلفی کھچواتی نظر آئیں۔۔

Spread the love
  • 10
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں