علیمہ خان کی چوری کے پیچھے عمران ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو این آر او اس لیے دیا گیا کہ ان کی چوری کے پیچھے عمران ہیں لہٰذا بتایا جائے کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‎دوسروں کو چور چور کہنا اور تضحیک کرنا، اپنے گھر بیٹھے چور کو این آر او دے دیا، علیمہ خان کو این آر او اس لیے دیا کہ ان کی چوری کے پیچھے عمران ہیں۔

مریم اورنگزیب نے سوالات کیے کہ ‎بتایا جائے کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا؟ ‎بتایا جائے کن ذرائع سے دبئی کی بے نامی پراپرٹی لی گئی؟ ‎بتاجائے پیسا پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی کیسے گیا؟ ‎بتایا جائے علیمہ باجی نے پیسا ڈکلیئر کیوں نہیں کیا؟ ‎بتایا جائے نیب علیمہ کے معاملے پر ریفرنس کب بنائے گی؟ ‎بتایا جائے پراپرٹی کی مالیت کیا ہے اور جرمانہ ادا کرنے کی شرائط کیا ہیں؟ بتایا جائے پراپرٹی زکوٰۃ کے پیسے سےبنائی یا نمل یونیورسٹی میں خرد برد سے بنائی؟

ان کا کہنا تھا کہ جن کو چور چور کہہ رہے ہیں وہ پاکستان کی ہر عدالت میں حساب دے رہے ہیں، اپنی چوری اور نااہلی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر دوسروں کو چور کہا جا رہا ہے، موجودہ حکومت اور عمران صاحب جھوٹ بولنے، پگڑیاں اچھالنے اور گالیاں دینےمیں مہارت رکھتے ہیں۔

(ن) لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے سی ڈی اے کو بنی گالا کا گھر ریگولرائز کرنے کے لیے درخواست دی، عمران خان بتائیں بنی گالا کا گھر کہاں سے آیا؟ آپ جرمانہ دے کر اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور غریبوں کے گھر گراتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، اب عمران خان آپ کو جواب دینا پڑے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور عمران خان کے بیانات کا جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے۔

x

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں