آج دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

عالمی دن

آج دنیا بھر میں بچوں کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس سال اس دن کا موضوع ہے۔

صدر عارف علوی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت بچوں کو ہر طرح کے استحصال اور محرومیوں سے بچانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے ایک ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے جس کے مستقبل میں بچوں کی زندگیوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

ان اصلاحات میں بچوں سے زیادتی کی روک تھام، بچوں کے خلاف جرائم کے ایکٹ کو فعال بنانا اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے قومی کمیشن کا قیام شامل ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں