افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا،43 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں علماء کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار نے علماء کانفرنس کے دوران خودکش دھماکا کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تقریب میں ایک ہزار افراد موجود تھے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں