نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور پاکستان

گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ صبح 8 بجے شروع ہوگا ٗ پاکستانی ٹیم کی پریکٹس
ولنگٹن: نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل پیر کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا ٗ پاکستانی وقت کے مطابق گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ صبح 8 بجے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھاولنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔دوسرے ون ڈے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔اور بعدازاں ولنگٹن میں ہی کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں