جدہ میں ایک ہفتے تک جاری رنگارنگ ثقافتی میلہ اختتام پذیر،دس لاکھ افرادکی شرکت

جدہ

شرکاء کو صحت کے مسائل سے آگاہی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم، لوگوں کو مفید معلومات مہیا کی جاتی رہی،انتظامیہ
جدہ: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے علاقے نیو کورنیش پر ایک ہفتہ جاری رہنے والا ثقافتی میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میلے کا عنوان ہم مثالی کیسے بنیں تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ 7 دنو ں میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے میلے میں شرکت کی اور وہاں لگائے گئے مختلف اسٹالز سے لطف اندوز ہوئے۔مکہ مکرمہ گورنریٹ کے زیر انتظام ریجنل بلدیہ، وزارت صحت اور دیگر اداروں کے تعاون سے جدہ کے ساحل پر نئے تعمیر ہونے والے حصہ میں 7 روزہ ثقافتی میلہ منعقد کیا گیا تھا۔ میلے میں بلدیہ کی جانب سے متعدد اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں موجود اہلکار وہاں آنے والوں سے مختلف موضوعات پر سوالات کرتے، درست جواب دینے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازاجاتا۔وزارت صحت کی جانب سے بھی متعدد اسٹالز لگائے گئے تھے جن کا عنوان آپ کی صحت ہمارے لئے اہم تھا۔ ان اسٹالز پر آنے والوں کو امور صحت کے بارے میں آگاہی اور انہیں متعدی امراض سے بچا ؤکے طریقے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔میلے میں جدہ کی اسلامی بندرگاہ کی جانب سے بھی اسٹال لگائے گئے جہاں ہنگامی حالات میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو مفید معلومات مہیا کی جاتی رہی۔ اسٹال پر مختصر مدت کے لئے عارضی کورس منعقد کئے گئے جن سے مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں