دنیا جان لے ،پاکستان پرامن ملک ہے اورپاکستان کے شہری کرکٹ کے شیدائی ہیں، شہبازشریف

شہبازشریف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا جان لے ،پاکستان پرامن ملک ہے اورپاکستان کے شہری کرکٹ کے شیدائی ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد پر خصوصی تہنیتی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اوردیگر کھیلوں کے مقابلے بھی جلد دیکھنے کو ملیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کی ٹیموں کو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔پی ایس ایل تھری کے میچوں کا پاکستان میں انعقاد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔

loading...

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچوں کے انعقاد سے اقوام عالم کو پاکستان ایک پرامن ملک ہونے کا پیغام جائیگا۔ شائقین کرکٹ کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔شہبازشریف نے کہا کہ کرکٹ سے محبت رکھنے والے بہترین ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔

ہماری حکومت نے میچوں کے پرامن اور محفوظ انعقاد کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ کرکٹ میچز کے انعقاد کے باعث ہر پاکستانی خوش نظر آتا ہے۔ ہم نے اپنی قوم کی خوشیوں میں اسی طرح اضافہ کرنا ہے۔

 کسی کو قوم کی خوشیاں نہیں چھیننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل تھری کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں