عمران خان کیلئے میچ دیکھنے کیلئے وقت نکالنامشکل ہوگیا

عمران خان
loading...

پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے،عمران خان

اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ایس ایل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری دعائیں پی ایس میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کیساتھ ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی قوم کی دیرینہ خواہش ہے۔ عمران خان نے کہا پاکستان میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔اقتدار میں آئے تو کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط اور کھیل میں مزید نکھار لائیں گے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسی کی ترویج اہم ہے۔ عمران خان نے کہا میری نیک تمنائیں کھیل میں شریک تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں۔سیاسی مصروفیات کے باعث میچ دیکھنے کیلئے شاید وقت نہ نکال پاؤں۔بہرحال جو ٹیم بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی اسی کیساتھ جیت کی خوشیاں منائیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں