اداکارعرفان خان نے بیماری کے دوران انسٹاگرام پرجذباتی نظم لکھ ڈالی

اداکارعرفان خان

اداکارعرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کا شکار ہیں اور علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں

لندن : بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکارعرفان خان نے انسٹاگرام پر معروف آسٹرین شاعر کی نظم ’’خدا ہم سے بات کرتا ہے‘‘ شئیر کی، عرفان خان ’’نیورو اینڈوکرائن ٹیومر‘‘ نامی مرض کا شکارہیں اور برطانیہ میں زیر علاج ہیں۔

عرفان خان

برطانوی دارالحکومت لندن کے معروف ہوٹل دی ڈورسچر میں رہائش پذیر اداکارعرفان خان نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں آسٹرین ناول نگار اور شاعر رائنرماریہ رلکے کی نظم لکھی کہ ’’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے‘‘۔ یہ جذباتی نظم اداکارعرفان خان نے دوران علاج اپنے سایہ کی تصویر کے ساتھ شئیر کی۔

واضح رہے کہ 5 مارچ کو اداکارعرفان خان نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں خطرناک مرض لاحق ہوگیا ہے۔ اداکارعرفان خان نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی التجا بھی کی تھی۔ اداکار عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کا شکار ہیں اور علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں