کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبدقسمتی سے ہارے،اگلے سال بہتر پرفارمنس دیں گے،معین خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
loading...

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے کافی غلطیاں ہوئیں ٗمیچ کا ٹرننگ پوائنٹ ایک اوور میں ہماری دو وکٹوں کا گرنا تھا ٗ میڈیا سے گفتگو

لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ ٹیم کی بدقسمتی کی وجہ سے ہارے،اگلے سال بہتر پرفارمنس دیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کافی غلطیاں ہوئیں جبکہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ایک اوور میں ہماری دو وکٹوں کا گرنا تھا ۔ہمارے بلے باز نے آخری گیند تک جیت کی کوشش کی، تاہم قسمت ہمارے حق میں نہ تھی ۔آخری اوور کی آخری گیند پر تین سکور چاہئے تھا بلے باز دو بنا لیتے تو میچ سپر اوور تک چلا جاتا ۔

معین خان نے کہاکہ شین واٹسن سمیت دیگر غیر ملکی پلیئرز کمٹمنٹ کے باوجود پاکستان میچ کھیلنے کے لئے نہیں آئے جس کا نقصان کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ہوا ۔پی سی بی کو چاہئے کہ آئندہ انہیں پلیئرز کو ڈرافٹ میں شامل کرے جو پاکستان انے کے لئے رضا مندی ظاہر کری۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں