نیب ریفرنسز: نوازشریف کے وکیل کی فلیگ شپ ریفرنس میں گواہ نورین شہزادی پر جرح مکمل

احتساب عدالت
loading...

سماعت کے دو ران گواہ نورین شہزاد ی متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کرسکیں

۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ گواہ نورین شہزادی عدالت میں پیش ہوئیں ٗ جن پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی۔ گواہ نورین شہزاد ی متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کرسکیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزات منگوانے والی ای میل عدالت میں پیش کی جائیں، کال آف نوٹس کی کاپیاں کہاں ہیں؟

کراچی سے دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل آئی؟ گواہ نورین شہزاد نے بتایا کہ کال آف نوٹس نہیں آیا ٗ دستاویزات منگانے سے متعلق کوئی ای میل نہیں ملی، خواجہ حارث کنفیوژ کر رہے ہیں۔ جج کے استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنسز میں دو گواہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر رہ گئے ہیں۔ بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلب کر لیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں