راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد نقیب اللہ کے والد کی میڈیا سے گفتگو، جانیے کیا کہتے ہیں

راؤ انوار
loading...

پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے ٗوالد نقیب

نقیب اللہ کے والد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کا بیٹا تھا، ادارے یقین رکھیں ہم پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے۔ سپریم کورٹ میں راؤ انوار کی پیشی اور گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی قانون پر عمل درآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کے باہر کسی جدوجہد پریقین نہیں رکھتے ٗہمیں سپریم کورٹ کے ذریعے انصاف ہوتا نظر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ہمارا فخر ہیں، دیرآئے درست آئے ٗ ہم کو سب پر اعتماد ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح مفرور راؤ انوار جن پر نقیب اللہ کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا الزام ہے، سپریم کورٹ میں پیش ہوگے۔ جہاں سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں