علامہ اقبال ؒ کا80 واں یوم وفات عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

علامہ اقبال

ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ،مزار اقبال پر پھول چڑھانے کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی گئی

لاہور: حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 80واں یوم وفات گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے۔

 علامہ محمد اقبال ؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ علامہ محمد اقبال 21اپریل 1938 ء کو وفات پا گئے تھے اور ان کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

loading...

 شاعر مشرق کے یوم وفات پر مختلف علمی و ادبی اور ثقافتی تنظیموں کی طرف سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں شاعر مشرق کی شخصیت ، ان کے فکرو فلسفہ اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔جبکہ مزار اقبال پر پھول چڑھانے کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کا80 واں یوم وفات کل عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں