فلم “فنا” میں کام کرنا کیریئر کی بڑی غلطی تھی ،سنایا ایرانی

سنایا ایرانی

ایمانداری سے بات کی جائے تو صرف فلم میں شامل ہونا اور بیک گراؤنڈ میں پیچھے گھومنا غلطی ہی ہے ٗانٹرویو

ممبئی :بھارتی اداکارہ سنایا ایرانی جو اپنے کیریئر میں کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اپنی کامیاب بولی وڈ فلم فنا سے خوش نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنایا ایرانی کا اپنی اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر کوئی فنا کی بات کرتا ہے لیکن میں یہ بات واضح کردوں کے میں اس کے ذریعے بولی وڈ کا حصہ نہیں بنی یہ میرے کیریئر کی بڑی غلطی تھی۔

loading...

سنایا ایرانی نے کہا کہ ایمانداری سے بات کی جائے تو صرف فلم میں شامل ہونا اور بیک گراؤنڈ میں پیچھے گھومنا غلطی ہی ہے ٗجب مجھے فلم کی آفر موصول ہوئی تو مجھے اچھا لگا ٗمجھے عامر خان اور کاجول کے ساتھ کام کرکے بھی مزا آیا۔

 تاہم فلم میں میرا کوئی اہم کردار نہیں تھا۔بالی وڈ میں مزید کام کی آفرز ملنے پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے دو سے تین فلموں کی آفرز ملی، جن میں کام کرنے سے میں نے انکار کردیا ہوسکتا ہے یہ میری غلطی ہو، کیوں کہ وہ فلمیں آگے جا کر کافی کامیاب ثابت ہوئیں۔

 اس کے بعد مجھے ایسی کوئی آفر نہیں ملی جو صحیح لگے۔خیال رہے کہ 2006 کی رومانوی فلم ’فنا‘ میں کاجول نے اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کتے اور بلی کا کاٹنا ہلاکت کا باعث

اپنا تبصرہ بھیجیں