5 کتابیں جو آپ کی زندگی بدل سکتیں ہیں۔

کتابیں
loading...

کتابیں پڑھنا ہمارے اندر ایک ٹھراؤ پیدا کرتا ہے۔ ہم  میں زندگی کے اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کا فن اور حوصلہ مطالعہ سے آتا ہے۔  جیسے جیسے مطالعہ وسیع ہوتا جاتا ہم زندگی کو مخلتف نقطہ نظر سے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ زندگی کے بارے میں ہماری رائے تبدیل ہونے لگتی ہے۔

زندگی میں ٹھراؤ اور وسعت نظر کے علاوہ مطالعہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ آپ بزنس مین ہیں لکھاری ہیں یا پھر ٹیچر، آپ اپنی فیلڈ میں تب ہی کامیاب ہوں گئے جب آپ کا مطالہ وسیع ہے۔ محدود مطالعے کا مطلب ہے سوچ اور فکر کا محدود ہونا یعنی کم علمی کامیابی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اگر ہم اس وقت دنیا کے امیر ترین اور کامیاب لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ کتابوں کا مطالعہ انکی کامیابی کا ایک بڑا ذریعہ بنا۔

کچھ لوگ ناول پڑھنا پسند کرتے ہیں کچھ نصابی کتابیں لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسی کتابوں کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جن کا مطالعہ آپ کی زندگی مکمل نہیں تو کچھ حد تک ضرور تبدیل کر سکتا ہے۔ ان کتابوں کے مطالعہ کے بعد آپ کے زندگی کے حوالے سے نقطہ نظر میں ضرور تبدیلی آئے گی۔ کتابوں کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔

1۔ Thirteen Things Mentally Strong People Don’t Do ‘by Amy Morin’

آپ اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات سے بچ نہیں سکتے لیکن آپ ان مشکلات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بدل سکتے ہیں۔  اگر آپ بھی اپنی ناکامیوں سے نمٹنا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ کیجیے۔ خاتون مصنف ایمی مورن اپنی اس کتاب میں اپنا تجربہ بتاتی ہیں کہ ان کے مریضوں نے کس طرح اپنی ناکامیوں پر قابو پایا۔ اور بتاتی ہیں کہ مضبوط عصاب کے مالک لوگ کون سے ایسی چیزیں جو نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں۔  ہمارا مک مکا صرف جمہوریت کے ساتھ ہے، مولا بخش چانڈیو

2۔ How to Stop Worrying and Start Living ‘by Dale Carnegie’


زندگی مشکلات سے بھری پڑی ہے۔ ہم مشکلات کم کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں اور مستقبل کے اندیشے ہمیں پریشان رکھتے ہیں۔ حلانکہ کے مستقبل میں کیا ہوگا اس کا ہمیں پوری طرح ادراک نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ہم اس کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں اور پریشان رہتے ہیں۔

اس طرح سے ہم زندگی گزارنے کی بجائے زندگی کو لے کے پریشان رہتے ہیں۔ ڈیل کارنیج کی لکھی یہ کتاب ہمیں ایک بہت ہی اچھا فارمولہ دیتی ہے کہ کس طرح سے ہم زندگی کے بارے میں پریشان ہونا چھوڑ کر زندگی جینا شروع کر سکتے ہیں۔  مصنف ہمیں اس کتاب میں بتاتے ہیں کہ آپ کس طرح سے پریشان کی جڑ تک جا کر اسے ختم کر سکتے ہیں اور ذہنی دباؤ سے نجات پا سکتے ہیں۔

3۔ How Will You Measure Your Life?’ by Clayton M. Christensen, James Allworth and Karen Dillon’

یہ کتاب زندگی پرکھنے کا طریقہ بتاتی ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ زندگی کی کون کون سی کامیابیاں ہیں جو درحقیقت آپ کی زندگی کو پرسکون کرنے کے لیے ضروری ہیں اور کون سی ایسی باتیں ہیں جو غیر ضروری ہیں۔

4۔ Finding Your Element ‘by Ken Robinson’


ہم جس سوسائٹی میں رہتے ہیں اس نے ایک ارتقائی سفر کے بعد زندگی گزارنے کے بعد کچھ اصول وضع کیے ہیں۔  جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہمیں اپنے ماں باپ کی جانب سے ایک دباؤ کی سامنا ہوتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔ بچوں کی پرورش کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب بچوں کے ٹیلنٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے والدین انکے تعلیمی کریئر کا فیصلہ بھی خود کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  نجی میڈیکل کالجز فیس کیس، طلباء کو اضافی فیس واپس نہ کی گئی تو مالکان کو بلا لیں گے، چیف جسٹس

ایسے میں بچے کے لیے زندگی میں کامیاب ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آُپ ابھی اسی جبر کا شکار ہیں اور ابھی تک اپنے ٹیلنٹ کو نہیں پہچان سکے یا یہ نہیں جان سکے کے حقیقت میں آپ بننا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔

5۔ Emotional Intelligence ‘by Daniel Goleman’


اگر آپ کی فیلنگز یا احساسات یا جذبات آپ کی فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں ڈنیئل اس کتاب میں بتاتے ہیں آپ کیسے جذبات کے ہاتھوں بلیک میل ہوئے بغیر زندگی کے اہم فیصلے کر سکتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں