نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

راؤ انوار

ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت دو مئی تک کیلئے ملتوی کردی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر راؤ انوار اور ملزم شکیل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے ۔ ہفتہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا، عدالت میں مقدمے کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ کیس کا فائنل چالان جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے تک کیلئے مہلت دی جائے۔

راؤ انوار کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جے آئی ٹی کی سفارش کے بعد ہی مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائیگا جبکہ تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ راؤ انوار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ملزم شکیل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ٗڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت دو مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو بکتر بند گاڑی میں بٹھایا گیا بکتر بند گاڑی خراب ہونے کے باعث راؤ انوار کو دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا ۔واضح رہے کہ راؤ انوار پر نقیب اللہ سمیت چار افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  این آر او کیس سابق صد ر پر ویز مشرف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

اپنا تبصرہ بھیجیں