گوجرہ ٗ 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، قتل کے الزام میں نوعمر کزن گرفتار

مبینہ زیادتی
loading...

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا ٗ ڈی پی او سے رپورٹ طلب

گوجرہ: صوبہ پنجاب کیشہر گوجرہ کے نواحی گاؤں میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک نوعمر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش گذشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے ایک 15 سالہ کزن کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش شروع کر دی گئی دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے کر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

شہباز شریف نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سرکاری محکمے مالیاتی امور میں ڈسپلن اورقواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائیں،ڈاکٹر حسن عسکری

اپنا تبصرہ بھیجیں