عمران خان ، فواد چوہدری اور عون چوہدری کے ہمراہ لندن روانہ

عمران خان
loading...

اسلا م آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن پی آئی اے کی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن قومی ایئرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عمران خان کے دورہ لندن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے۔

پنجاب بھر کے افسران کا ڈی جی پی آر کلرک یونین کی غنڈہ گردی پر احتجاج

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاں وہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سنجے دت نے مجھے ہمیشہ اپنا چھوٹا بھائی سمجھا، رنبیر کپور

اپنا تبصرہ بھیجیں