پڑھیےبیٹےکےامتحان میں فیل ہونے پراس کے والدین نےجشن کیوں منایا؟

امتحان

میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر اس کے والد نے خفا ہونے کی بجائے بیٹے کے اعزاز میں جشن کی تقریب سجا لی

بھوپال: بھارت میں ایک لڑکے کی میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر اس کے والد نے خفا ہونے کی بجائے بیٹے کے اعزاز میں جشن کی تقریب سجا لی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منفرد تقریب بھوپال کے سول کنٹریکٹر نے منقد کی تاکہ وہ اپنی ناکامی سے شکستہ دل نہ ہو۔

loading...

بیٹے کے والد کا کہنا ہے۔ انہیں اپنے بیٹے پر یقین ہے۔ وہ اسے احساس کمتری کا شکار نہیں بنانا چاہتے۔

ان کا کہنا ہے۔ بچوں کی امتحان میں ناکامی  اور ماں باپ کی ڈانٹ انہیں غلط قدم اٹھانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ جیسے خود کشی، شراب نوشی یا نشہ کرنا وغیرہ

فیل ہونے والے لڑکے کے باپ کا کہنا ہے کہ اس تقریب سے وہ تمام والدین کو مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بورڈ کے امتحان پر زندگی ختم نہیں ہو جاتی۔ ناکامی کے بعد کامیابی کے لیے دوبارہ کوشش کرنی چاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکی سفارتخانہ آئندہ ہفتے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا، سڑکوں پر سائن بورڈ لگا دیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں