بھارتی ریاست گجرات کے گاؤں پر بندروں کاحملہ،لوگ گھربار چھوڑ کر فرار

monkeys-attack-india-gujrat-aajkalpk

 بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا , بندروں کے حملے میں متعدد افرادزخمی،محکمہ جنگلات نے معاملے کی تحقیقات اورانسدادکے لیے پلان پر غورشروع کردیا

احمد آباد : بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے گاؤں نوساری کے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے بھارتی ٹی وی کے مطابق ان بندروں نے گاؤں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور وہ ہر آتے جاتے شخص کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کرتے ،اسکے ہاتھ میں موجود چیزیں بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں پر ہاتھ صاف کر دیتے ہیں،بندروں کے حملوں سے کئی افراد جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں گزشتہ چند ماہ میں زخمی بھی ہوئے ۔

 اس حوالے سے کچھ لوگوں نے خفیہ کیمروں کی مدد سے جو تصویریں اتاری ہیں وہ وائرل ہو گئی ہیں ان میں بندروں کو لوگوں کا تعاقب کرتے اور لوگوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،یہ بندر موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشتے اور جہاں کسی نے موٹر سائیکل کی رفتار ذرا بھی کم کی تو اسے دھکے دے کر گرا نا انکا مشغلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ۔ محکمہ جنگلات نے صورتحال کے پیش نظر پورے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اور ان بندروں کیلئے مختلف اسکیموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کوک اسٹودیو 11 کے گانے نے دھومچا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں