کامیڈین کپل شرما پر قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہو گئی

کپل شرما

سلمان خان کے بھائی سہیل خان کا کپل شرما کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا وعدہ

ممبئی: مشہور کامیڈین کپل شرما کے حالیہ شو’’ فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کی ناکامی کے بعد قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے کامیڈین پر مہربان ہو گئی ہے۔

معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو ’’کامیڈی ٹائپ ودکپل شرما‘‘ میں جہاں انہیں کئی کامیابیاں ملیں وہیں ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے اور انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا‘ ساتھی فنکار سنیل گروور سے لڑائی ‘ سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے متعدد الزامات کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں رہے۔

ذہنی دباؤ کے باعث کپل شرما کی صحت خراب رہنے لگی اور ان کے رویے میں بھی تبدیلی آنے لگی جس کی وجہ سے ٹی وی انتظامیہ نے کئی بار میزبان کو وارننگ بھی دی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے متعدد سپرسٹار کو ان کے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار منسوخ کرنا پڑا اس وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا ہوا اور بالآخر شو ’’فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کو بند ہی کرنا پڑا۔

کپل شرما کے ستارے گردش میں رہنے کے بعد اب انپر پھر سے قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے اور ان کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’شیر خان‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں