اووِس” نامی سوٹ کیس تیار، قیمت 800ڈالر، ویڈیو دیکھیں”

سوٹ کیس
loading...

بیجینگ : ہم لوگوں ائرپورٹ پر اپنے سوٹ کیس کو گھسیٹتے ہوئے بہت مسئلہ ہوتا ہے۔  کبھی ہمارا ہاتھ تھک جاتا ہے تو کبھی سوٹ کیس کہی اٹک جاتا ہے۔ فارورڈ ایکس نامی کمپنی نے ایک ذہین سوٹ کیس تیار کیا ہے جسے اووِس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سوٹ کیس بہت ساری سہولیات رکھتا ہے۔ اس میں کئی ویڈیو کیمرے، پہیوں کو گھمانے والی دو موٹرین اور طاقتور کمپیوٹر چپ موجود ہے ،جو کمپیوٹر وژن کے تحت اطراف کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ سوٹ کیس  کے علاوہ گم ہوجانے کی صورت میں اسے جی پی ایس نظام کے تحت تلاش بھی کیا جاسکتا ہے۔

جب یہ سوٹ کیس خالی ہوتا ہے تو اس کاوزن ساڑھے چار کلوگرام ہے یہ ایک  واٹر پروف بھی  ہے۔ اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس سے آپ اپنا اسمارٹ فون اور چھوٹے برقی آلات بھی چارج کرسکتے ہیں۔ سوٹ کیس ہر چیز سے بچتا ہوا اپنے مالک کہ ساتھ ساتھ چلتا جاتا ہے۔  چار گھنٹے تک چارج ہونے پر یہ 20 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے۔ سوٹ کیس کو فون ایپ کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس میں موجود  موٹروں کے بدولت سوٹ کیس مناسب رفتار سے آپ کے دائیں یا بائیں جانب خاموشی سے چلتا رہتا ہے۔ کیمروں اور الگورتھم کی بدولت سوٹ کیس کسی چھوٹے بچے کی طرح اپنے مالک پر نظر رکھ کر اس کے ساتھ ساتھ دوڑر ہتا ہے ،جس کی ذیادہ سے ذیادہ رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس میں 96 ڈبلیو ایچ کی لیتھیئم آئن بیٹری ہے جسے الگ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی کسٹم ٹی ایس اے اور دیگر اداروں کی جانب سے سوٹ کیس کی بین الاقوامی سفر کا سرٹفکیٹ مل چکا ہے۔ اووِس کی قیمت 800 ڈالر رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔  شام میں موجود روسی دفاعی نظام ایس 300 ہمارے خلاف استعمال ہوا تو تباہ کردیں گے، اسرائیل

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں