‘گاڈزیلا’کنگ آف دی مونسٹرز،کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا

'گاڈزیلا'کنگ آف دی مونسٹرز،

مینامی ای چکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے

لاس اینجلس :  بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم،گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز،کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارمائیکل ڈائوٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی برائون،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ای چکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے ۔

جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ٗ کنگ آف دی مونسٹرز آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شهداء کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں