راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل موسیقی کا انعقاد

راولپنڈی آرٹس کونسل

راولپنڈی:فنکاروں کی حوصلہ افزائی اورراولپنڈی اسلام آبادکے باسیوں کومفت تفریح مہیا کرنے کے لیے آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک محفل موسیقی کا انعقادکیا گیا

جس میں رحیم الدین قوال،غلام عباس،رضوانہ خان،ثوبیہ سلیم اورعمران رشدی نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔محفل موسیقی میں لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

loading...

میزبانی کے فرائض معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے اداکیے۔محفل کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ اپنی ذاتی مصروفیت سے لوگ وقت نکال کرآرٹس کونسل کے پروگراموں کا حصہ بنتے ہیں اورلطف اندوزہوتے ہیں۔

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل خطہ پوٹھوہارکے فنکاروں کا گھرہے جہاں ان کوہرطرح کا پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کی طبع کومدنظررکھتے ہوئے ان کی تفریح کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پدماوتی کے بعد اب فلم’ ’دھڑک‘‘ بھی مشکلات کا شکار

اپنا تبصرہ بھیجیں