جیل جانے کو تیار ہوں،( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،حنیف عباسی

ایفی ڈرین کیس

راولپنڈی : مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ملک کو عزت دینے کی خاطر جیل جانے کا فیصلہ کیا میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں،( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،کارکن ثابت قدم رہیں

 مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیدوار محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ  میرے اوپر ایفی ڈرین کا کیس گزشتہ سات سال سے چل رہا ہے اور میں پہلے دن سے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں الیکشن سے قبل ایسے شخص کی درخواست پر دوبار ہ سماعت اور فیصلہ دینے کی تاریخ دے کر مجھے الیکشن سے باہر کرنے کی سازش کی جار ہی ہے ۔

راولپنڈی احاطہ کچہری میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام سازشوں کے باوجود جیت شیر کی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے میرے خلاف کیس کا فیصلہ الیکشن سے قبل دینے کا مقصد لاڈلے اور پنڈی کے مداری کو کھلا میدان دینا ہے (ن) لیگ کسی کیلئے میدان کھلا نہیں رکھے گی ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان سے ترقی کا راستہ روکنے کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جسے پاکستان کی عوام ناکام بنا دیں گے ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  دو ریاستوں کے قیام کے سوا کوئی حل نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں