عمران خان یوٹرن خان ہیں ، تصویر ملک کے ہر یو ٹرن پر لگنی چاہئے ،شہباز شریف

شہباز شریف

سرگودھا: مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ،25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،عوام کو شیر پر مہر لگا کر اپنے قائد کو باہر لانا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ،پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی، ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے،عمران خان نے خیبرپختونخواکابیڑاغرق کردیا ہے،پشاور میں میٹرو بنی نہیں لیکن علاقہ کھنڈر بن گیا ہے، اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دینگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سرگودھا میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،اس روز عوام کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف، مریم نواز کو جیل سے باہر لانا ہوگا۔ہے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ عوام اب کسی کے فریب میں نہ آئیں اور شیر پر مہر لگائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں اور عمران خان کی تصویر ہر یوٹرن پر لگنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی میٹرو پر انگلی اٹھائی اور پھر خیبرپختونخوا نے بھی میٹرو بنانے کی کوشش کی اور اس کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیدیا لیکن اب تک وہاں میٹرو نہیں بن سکتی اور پورا علاقہ کھنڈر بن گیا ہے ۔ پشاور میٹرو پر خرچ ہونے والی رقم تحقیقات ہو رہی ہے۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دیں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پشاور اور کوئٹہ کو لاہور بنانے کا کہا، کیاعمران خان پشاور کو لاہوربنانے کادعویٰ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پشاور کو لاہو بنادیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

مزید پڑھیں۔  پریانکاچوپڑا کو’’کوانٹیکو ‘‘میں بھارتی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا

انہوں نے کہا کہ پشاورجنگلہ بس میں40ارب روپے کی کرپشن ہوئی،عمران خان کہتے ہیں کہ شہبازشریف خطرناک آدمی ہیں، عمران خان!تمہیں بہت دیربعدپتہ چلاہے کہ میں خطرناک ہوں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں