جنسی ہراسانی کے الزام۔۔۔ نانا پاٹیکر فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے باہر

نانا پاٹیکر

ممبئی: اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار نانا پاٹیکر مکمل طور پر فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے باہر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ جب تک قانونی کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی فلم کی عکس بندی روک دی جائے۔

جس کے بعد ’فلم ہاؤس فل 4‘ میں نانا پاٹیکر پر فلمائے جانے والے مناظر کی عکس بندی روک دی گئی تھی۔

loading...

تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو فلم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے اور فلم میں جتنے مناظر کی عکس بندی ہوچکی ہے، انہیں تلف کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ تنوشری دتہ کی مدعیت میں ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکرکے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

اداکار نانا پاٹیکر کے علاوہ دیگر 3 شخصیات بھی مقدمے میں نامزد ہیں جن میں کوریوگرافر گنیش اچاریہ، پروڈیوسر سمیع صدیقی اور ڈائریکٹر راکیش سارنگ شامل ہیں۔

Spread the love
  • 12
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں