جاتی امراء: نواز شریف کی زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے قانونی مشیروں سے ملاقات

نواز شریف
loading...

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے قانونی مشیروں سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاتی امراء میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کے قانونی مشیروں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ حارث، اعظم نذیر تارڑ، نصیر بھٹہ اور سابق سیکرٹری پراسیکیوشن سینیٹر رانا مقبول احمد شامل تھے۔

ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت نیب ریفرنسز، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل کے علاوہ شہباز شریف کی گرفتاری، ان سے تفتیش اور ان کے ریمانڈ میں مزید ممکنہ توسیع نہ ہونے دینے کے لیے مشاورت کی گئی۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں