آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی ہے۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماء شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے بارہا اپنے مطالبات رکھے اور بتایا کہ پرانے ماڈل کے آئل ٹینکرز پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے۔ 2010ء ماڈل کی گاڑیوں کی شرط سے آئل ٹینکرز مالکان اور کارکنوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے لیکن حکومت کی جانب سے پنجاب میں 600، کے پی کے میں 300، بلوچستان میں 200 اور کراچی میں 700 ٹینکرز پر پابندی عائد کی گئی۔

شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں 10 دن میں پابندی ہٹانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی لیکن 10 دن گزر جانے کے باجود ہمارے مسائل جوں کے توں ہی ہیں اس لیے اتوار سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کی جارہی ہے اور ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ اس دوران جیٹ فیول سپلائی بھی معطل رہے گی۔

loading...

دوسری جانب ہڑتال کے معاملے پرآئل ٹینکرز مالکان اور آئل کنٹریکٹرز دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ نے کہا کہ سہالہ آئل ڈپو اسلام آباد سے جڑواں شہروں سمیت آزاد کشمیر، گلگت اور ناردرن ایریاز میں تیل کی سپلائی جاری رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کے کچھ افراد ذاتی مفادات کے لیے ہڑتال کر رہے ہیں۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں