فیس بک اور انسٹا گرام کے سسٹم میں خرابی، دنیا بھر میں سروس متاثر

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا سسٹم اچانک کریش ہوگیا جس کے باعث دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز  نے بیک وقت فیس بک اور انسٹاگرام کے سسٹم میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد لاکھوں صارفین سروس سے محروم ہوگئے۔

امریکا، برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا، جنوبی امریکا، پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی فیس بک کی ویب سائٹ، ایپ اور میسنجر تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سروس متاثر ہوئی تھی۔

loading...

انسٹا گرام استعمال کرنے والے صارفین ویب کے ذریعے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہورہی ہے جبکہ موبائل ایپلیکیشن بالکل بھی کام نہیں کررہی۔ فیس بک کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کریش ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ براؤزر اور موبائل ایپ پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی نے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو خرابی کو دور کرنے پر کام کررہے ہیں۔

فیس بک ترجمان نے امید ظاہر کی کہ جلد خرابی کو دور کردیا جائے گا جس کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے تمام ہی لوگ آئی ڈیز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں انسٹاگرام نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں