امید نہیں تھی کہ آئی سی سی اتنا فضول فیصلہ دے گی، سابق چیئر مین پی سی بی

نجم سیٹھی

اسلام آباد: سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ آئی سی سی میں کوئی بھی بھارت کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا ، امید نہیں تھی کہ اتنا گندا اور فضول فیصلہ آئے گا ۔

 نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی میں کوئی بھی بھارت کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا لیکن پھر بھی ہم کو امید نہیں تھی کہ آئی سی سی سے اتنا گندا اور فضول فیصلہ آئے گا کیونکہ قانونی رائے یہ تھی کہ ہمارا کیس مضبوط ہے اور ہم جیت جائیں گے ۔

loading...

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے جب پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ سائن کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کانگریس نے ہمیں کبھی کھیلنے سے نہیں روکا لیکن جب بی جے پی کی حکومت اقتدار میں آگئی تو پھر وہ کہتے تھے کہ ہم نے تو اس امید پر معاہدہ سائن کیا تھا کہ کانگریس کی حکومت اقتدار میں آئے گی ۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں