پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیری رہنما حفیظ اللہ میرکے قتل کی شدید مذمت کی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

#Pakistan strongly condemns the brutal assassination of Kashmiri leader Hafizullah Mir and the continuing indian atrocities in IOK including the killing of 3 Kashmiris & injuries to 8 others, including 3 girls yesterday by Indian occupation forces #Kashmirbleeds (1/2)

— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) November 21, 2018


-align: right;”>تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت تحریک حریت جموں وکشمیر کے سینئررہنما حفیظ اللہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد پر بھی زور دیتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت نے وادی بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں