چمن: تاج روڈ پر مسجد میں دھماکا، 9 افراد زخمی: پولیس

سندھ حکومت

چمن: تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہناہے کہ دھماکا چمن کی قدیم مسجد میں ہوا جس میں زخمی ہونے والوں میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔

loading...

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں