حکومت لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

شہباز شریف

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ۔اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کے لئے صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ اور ایڈیشنل چیف سیکر ٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ان میں تمام ڈویژ ن کے کمشنرز اور تمام ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ہونگے۔

loading...

 اس موقع پر وزایر بلدیات نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے۔

 اس سلسلے میں جلد اس بارے اجلاس منعقد ہو گا جو لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزمیں دبئی گارڈن طرز پر پارک بنانے کے سلسلے میں جگہ اور لاگت کا تعین کر کے رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی جس کے بعد فوری عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں