امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل، فلسطینی صدر کا ملنے سے انکار

امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل، فلسطینی صدر کا ملنے سے انکار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر مائک پینس گزشتہ روز اسرائیل کے دورہ پر پہنچے تھے، جہاں اسرائیلی رہنماؤں کی جانب سے ان کا شاندان استقبال کیا گیا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق پالیسی پر فلسطینی شدید غم و غصے میں نظر آئے اور انہوں نے احتجاج کیا۔ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا۔

اپنے دورے کے دوران امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جبکہ اسرائیل کے پارلیمان سے بھی خطاب کریں گے، تاہم اسرائیلی عرب قانون سازوں کی جانب سے اس خطاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

loading...

اس کے علاوہ امریکا کے نائب صدر منگل 23 جنوری کو یہودیوں کے مقدس مقامات میں سے ایک مغربی دیوار کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس جگہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد عرب ممالک سمیت اقوام متحدہ کی جانب سے اس اقدام کی سخت مخالفت کی گئی تھی اور اس کے خلاف قرار داد بھی منظور کی گئی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں